ترک افواج شام میں سیاسی حل کے بعد علاقے سے انخلاء کر دیں گی، ترک وزیرِ خارجہ

روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے

1261204
ترک افواج شام میں سیاسی حل کے بعد علاقے سے انخلاء کر دیں گی،  ترک وزیرِ خارجہ

وزیرِ خارجہ  میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ شام میں سیاسی حل کے حصول کی صورت میں ترک مسلح افواج علاقے سے انخلاء کر دیں گی۔

میولود  چاوش اولو نے ناروے انٹرنیشنل  ریلیشنز انسٹیٹیوٹ میں  منعقدہ گول میز کانفرس میں سوالات کا جواب دیا۔

شام کی صورتحال کا جائزہ پیش کرنے والے وزیر چاوش اولو نے بتایا کہ  جب شام میں سیاسی حل تلاش کر لیا جائیگا تو ترک فوج کے فرائض بھی وہاں پر مکمل ہو جائینگے، تا ہم  بشار الاسد انتظامیہ اسوقت سیاسی حل پر یقین نہیں رکھتی۔

ادلیب میں حملوں پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے ترک وزیر نے بتایا کہ روس نے ادلیب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی چیک پوسٹس پر ملکی انتظامیہ کے حملے نہ کرنے کی ضمانت دی ہے۔

انہوں نے اس جانب بھی توجہ مبذول کرائی کہ ادلیب پر حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں شام سے یورپ کو  مہاجرین کے نئے ریلے جا سکتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں