ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کی دوسری کھیپ انقرہ میں

رکی  کی  فضائی و میزائل دفاع کی ضرورت کو پورا کرنے  کے  لیے 11 اپریل 2017 کو روس کے ساتھ ایس۔ 400 کی خرید کا  معاہدہ طے پایا تھا

1259367
ایس۔400 میزائل دفاعی نظام کی دوسری کھیپ انقرہ میں

روس سے خریدے گئے ایس۔400 فضائی دفاعی نظام   کی دوسری بیٹریاں بھی ترکی پہنچ گئی ہیں۔

وزارت دفاع  کے اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب  سائٹ کے ذریعے جاری  کردہ اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ"ترکی  کی  فضائی و میزائل دفاع کی ضرورت کو پورا کرنے  کے  لیے 11 اپریل 2017 کو روس کے ساتھ ایس۔ 400 کی خرید کا  معاہدہ طے پایا تھا۔  اس ضمن میں بیٹریوں کی پہلی کھیپ اور دیگر متعلقہ سامان   کی ترسیل 12 تا 25 جولائی 2019 کوسر انجام پائی تھی اور اب بیٹریوں کی دوسری کھیپ   کی ترسیل کا کام آج سے شروع ہوا ہے، یہ سلسلہ تقریباً ایک ماہ تک جاری رہے گا۔"

 



متعللقہ خبریں