ترکی : علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد ہلاک

ضلع وان کی تحصیل چالدران میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنوں  کے سلسلے میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد ہلاک

1235532
ترکی : علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد ہلاک

ترکی کے ضلع وان کی تحصیل چالدران میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنوں  کے سلسلے میں کئے گئے فضائی آپریشن میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزارت دفاع  کے ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق تحصیل چالدران  میں جاری آپریشنوں کے دائرہ کار میں فضائی آپریشن کیا گیا جس میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 3 دہشت گردوں کو  ہلاک کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف عراق کے شمالی علاقے ہاکرک میں 27 مئی کو شروع ہونے والا پنجہ آپریشن بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔

آپریشن کے علاقے میں ایک غار سے 3 دہشت گردوں کی لاشیں ملی ہیں۔

اس طرح آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 64 تک پہنچ گئی ہے۔



متعللقہ خبریں