امریکہ نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا: حلوصی آقار

امریکہ نے منبج کے بارے میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ ہم ان  وعدوں کو پورا کئے جانے کے منتظر ہیں: حلوصی آقار

1226225
امریکہ نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا: حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے امریکہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی جیمز جیفری  کے ساتھ ملاقات کی۔

وزارت دفاع سے جاری کردہ بیان کے مطابق آقار اور جیفری نے بیلجئیم کے شہر برسلز میں نیٹو  ہیڈ کورٹر پر ملاقات کی۔

مذاکرات میں منبج اور فرات سمیت شام کی حالیہ صورتحال  پر غور کیا گیا۔

مذاکرات میں آقار نے جیفری سے کہا ہے کہ امریکہ نے منبج کے بارے میں اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ ہم ان  وعدوں کو پورا کئے جانے کے منتظر ہیں۔

علاوہ ازیں آقار نے جیفری کو فرات کے مشرق میں متوقع سکیورٹی زون کے بارے میں ترکی کے نقطہ نظر سے بھی آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں