ترکی کی ریٹنگ گرانے والے موڈیز کے خلاف ترکی کا ردِ عمل

"موڈیز کا فیصلہ ترک معیشت  کے بنیادی تناظر سے ہم آہنگ نہیں ہے، ادارے کے تجزیات   اس کی غیر جانبداری   پر سوالات اٹھارہے ہیں۔"

1218953
ترکی کی ریٹنگ گرانے والے موڈیز کے خلاف ترکی کا ردِ عمل

ترکی نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ادارے موڈیز کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

موڈیز نے ترکی کی ریٹنگ کو گرا دیا ہے جس پر وزارتِ خزانہ نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "موڈیز کا فیصلہ ترک معیشت  کے بنیادی تناظر سے ہم آہنگ نہیں ہے، ادارے کے تجزیات   اس کی غیر جانبداری   پر سوالات اٹھارہے ہیں۔"

وزارت نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ ترکی کی اقدار یورپی ممالک کی اقدار سے قریبی سطح پر ہیں۔

ترکی کے قرضوں کے  اس کے ذخائر سے 2٫6 گنا زیادہ ہونے پر زور دینے والے اس فیصلے  کے بارے میں وزارت کا کہنا ہے کہ "بعض یورپی ممالک  میں یہ تناسب  ترکی سے زیادہ  ہونے کے باوجود ان کی ریٹنگ  ترکی سے زیادہ ہے۔"

اعلامیہ میں ترکی  کی گزشتہ 5 سالہ اوسط  کی مثال پیش کی گئی ہے۔ جس کے مطابق ترکی  کی برآمدات کے  حوالے سے مالی ذخائر   کی سطح ترکی کے مشابہہ بعض یورپی ممالک کی سطح کے قریب ہے۔"

وزارت  کا کہنا ہے کہ "آج   بھی فلوٹنگ فارن  ایکسچینج  ، سرمائے کے بہاؤ کی آزادی اور سرمایہ کاروں  کی حوصلہ افزائی   پر مبنی اقتصادی پالیسیوں  کے مرکز میں جگہ پاتا ہے۔ اس سے ہٹ کر جمہوریہ ترکی کا وجود نہ آج اور نہ ہی کل زیر ِ بحث ہو سکتا ہے۔"

 



متعللقہ خبریں