حالیہ دہشت گرد حملوں نے اس مسئلے کی سنگینی کی یاد دہانی کرائی ہے، ترک وزیرِ خارجہ

"ہماری  جمہوری اقدار اس رحجان کے سامنے خطرات سے دو چار ہے۔ عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے

1203531
حالیہ دہشت گرد حملوں نے اس مسئلے کی سنگینی کی یاد دہانی کرائی ہے، ترک وزیرِ خارجہ

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ حالیہ ایام میں دنیا بھر میں پیش آنے والے دہشت گرد حملوں نے  اس خطرے کی سنگینی کی یاد دہانی کرائی ہے۔

جناب چاوش اولو نے فنش دارالحکومت ہیلسنکی میں منعقدہ یورپی کونسل وزارتی کمیٹی کے 129 ویں اجلاس میں  وفود  کے صدور کی شراکت  سے منعقدہ نشست سے خطاب کیا۔

یورپی کونسل کے سیکرٹری جنرل تھورب یورن یاک لینڈ کی جانب سے اجلاس کے دائرہ کار میں تیار کردہ رپورٹ  میں "یورپ میں تفریق  بازی  کے خلاف جدوجہد اور مساوات پالیسیوں کو تقویت دیے جانے پر مبنی" اپیل کی حمایت کرتے  ہوئے ترک وزیر نے کہا کہ"ہماری  جمہوری اقدار اس رحجان کے سامنے خطرات سے دو چار ہے۔ عبادت گاہوں پر حملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ نیو زی لینڈ اور سری لنکا میں ہونےو الے دہشت گرد حملے، امریکہ میں مسجد پر حملہ اور یورپ میں اسی قسم کی کاروائیاں  ہمیں ان خطرات کی سنگینی کی یاد دہانی کرارہی ہیں۔ علاوہ ازیں ہم مذکورہ رپورٹ میں شامل سماجی حقوق کو دی گئی اہمیت   کو بھی قدر و قیمت دیتے ہیں تا ہم  اگر تفریق بازی  کے خلاف موزوں تحفظاتی پیکیج  کو تشکیل نہ دیا گیا  ، یعنی اگر نوکری کی درخواست  کو نام، رنگ و نسل یا پھر ہیڈ اسکارف کے جواز میں مسترد کیا جاتا ہے تو پھر سماجی حقوق کا کچھ زیادہ ذکر نہیں کیا جا سکتا۔ "

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تصادم اور تضادات کو پر امن طریقوں سے حل  کرنا اور  یورپی کونسل کی رکن مملکتوں کی زمینی سالمیت کا احترام ہم سب کی ایک مشترکہ ذمہ داری ہونی  چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں