یومِ اطفال کے موقع پر صدر ایردوان نے کرسی صدارت اوزان کے حوالے کی

اپنے خیالوں اور امیدوں کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرتے چلے جائیں اور کبھی مت بھولیں کہ آپ فتوحات سے بھری ہوئی  2 ہزار 200 سالہ تاریخ   رکھنے والی ملت کی اولاد ہیں: صدر رجب طیب ایردوان

1188519
یومِ اطفال کے موقع پر صدر ایردوان نے کرسی صدارت اوزان کے حوالے کی

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 23 اپریل کی تقریبات کے دائرہ کار میں اپنی کرسی صدارت کو قوائے ملّی مڈل اسکول کے چھٹی جماعت کے طالبعلم اوزان سوزے یاتاراولو  کے حوالے کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں وزیر تعلیم ضیاء سلجوق اور ان کے ہمراہ بچوں کے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔

بچوں سے مخاطب ہو کر انہوں نے کہا کہ  آپ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں اور میں آپ سب کو 23 اپریل قومی خود مختاری اور یومِ اطفال  کے تہوار کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس دن کے وسیلے سے میں پوری دنیا کے بچوں کو قلبی محبت پیش کرتا ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ غازی مصطفیٰ کمال سمیت اس حکومت کے قیام میں اور یہاں تک پہنچانے میں جتنے بھی  لوگوں کی محنت کا دخل ہے میں ان سب کا شکر گزار ہوں اور اپنے غازیوں کے لئے صحت مند طویل عمر کا متمنی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آج کے طالبعلم کل اپنے جوش و جذبے اور انتھک محنت سے اس ملک کو ترقی کی نئی منزلوں سے روشناس کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آپ  کے ہاتھوں میں یہ ملک دنیا  میں اس مقام تک پہنچے گا کہ جس کا یہ حقدار ہے۔ کبھی بھی ناامید نہ ہوں اور نہ ہی اپنے جوش و جذبے کو مدہم پڑنے کی اجازت دیں۔

صدر ایردوان نے بچوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ اپنے خیالوں اور امیدوں کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو عبور کرتے چلے جائیں اور کبھی مت بھولیں کہ آپ فتوحات سے بھری ہوئی  2 ہزار 200 سالہ تاریخ   رکھنے والی ملت کی اولاد ہیں۔

میں ایک دفعہ پھر آپ کو 23 اپریل قومی خود مختاری اور یوم اطفال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔



متعللقہ خبریں