"بعد میں ملنا ابھی وقت نہیں ہے"صدر ایردوان نے ماکروں کو ٹرخا دیا

صدر رجب طیب ایردوان نے بتایا کہ فرانس کے صدر ماکروں نے مجھ  سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر میں نے انہیں مناسب وقت کا انتظار کرنے کا  کہا تھاکیونکہ اس وقت ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں  میں مصروف ہیں

1153377
"بعد میں ملنا ابھی وقت نہیں ہے"صدر ایردوان نے ماکروں کو ٹرخا دیا

فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں  کی ترک صدر سے ملنے کی خواہش  پر ان سے کہا گیا کہ وہ مناسب وقت کا انتظار کریں ۔

  صدر ایردوان نے  گزشتہ روز ایک نجی ترک ٹی وی چینل پر  اس بات کا اظہار کیا  ۔

 انہوں نے کہا کہ  شام میں   کسی محفوظ علاقے کے قیام  کے کنٹرول کےلیے  جرمنی،فرانس  یا امریکہ     سے رجوع نہیں کیا جائے گا۔

 اس حوالے سے   فرانس کے صدر ماکروں نے مجھ  سے بات کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی مگر میں نے انہیں مناسب وقت کا انتظار کرنے کا  کہا تھاکیونکہ اس وقت ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں  میں مصروف ہیں۔

 



متعللقہ خبریں