امریکی جنرل جوزف ووٹل کی دہشت گرد تنظیم کے رکن سے ملاقات کی خبریں امریکی میڈیا پر

امریکی میڈیا کے مطابق CENTCOM کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ترکی کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والےمطلوبہ شخص جو کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا دہشتگرد ہے اور جسے  جیلو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے اس سے   شام میں امریکی اڈے پر ملاقات کی ہے

1147870
امریکی جنرل جوزف ووٹل کی دہشت گرد تنظیم کے رکن سے ملاقات کی خبریں امریکی میڈیا پر

امریکی سنٹرل کمانڈ CENTCOMکے کمانڈر جوزف ووٹل  نے کہا ہے کہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا نام استعمال کرنے والی دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی نے ان سے شام سے اپنے  انخلا کا مطالبہ کیا ہے لیکن فی الحال ہمارے سامنے یہ   مطالبہ کسی متبادل کی حیثیت نہیں رکھتا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق CENTCOM کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل نے ترکی کی جانب سے دہشتگرد قرار دیے جانے والےمطلوبہ شخص جو کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے کا دہشتگرد ہے اور جسے  جیلو کے نام سے یاد کیا جاتا ہے انہوں نے اس سے   شام میں امریکی اڈے پر ملاقات کی ہے۔

 پی کے کے سے تعلق رکھنے والا یہ دہشتگرد جیلو  امریکا سے فضائی اوربری افواج کی حمایت کا مطالبہ کررہا ہے۔

جیلو  سے ملاقات کرنے کے بعد پریس کو بیان دیتے ہوئے جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ ان سے کئی ایک مطالبات کیے گئے ہیں لیکن وہ اس پر غور کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔

انہوں نے شام میں امریکی فوجیوں کے انخلا کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم حالات کا جائزہ لے رہے ہیں اور ہم فوجیوں کے یہاں پر نکلنے یا قیام کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ اتحادی قوتوں کے کیا کچھ کئے جانے کے بارے میں غور کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہ دسمبر میں شام سے انخلا کے بارے میں جو اعلان کیا تھا وہ اس پر عمل درآمد کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں