صدر ایردوان کی وینزویلا کے صدر مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت، باہمی تعاون کو فروغ دینے پر غور

صدارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق اس بات چیت میں دو طرفہ  تعلقات کے علاوہ  ترکی اور  وینزویلا کے درمیان تعاون کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دینے کے پہلو پر بھی غور کیا گیا

1121009
صدر ایردوان  کی وینزویلا  کے صدر مادورو سے ٹیلی فون پر بات چیت، باہمی تعاون  کو فروغ دینے پر غور

صدر رجب طیب ایردوان نے وینزویلا کے صدرنکولس مادورو سے کل شام ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

 صدارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق اس بات چیت میں دو طرفہ  تعلقات کے علاوہ  ترکی اور  وینزویلا کے درمیان تعاون کو مستقبل قریب میں مزید فروغ دینے کے پہلو پر بھی غور کیا گیا۔

 اس موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے  وینزویلا کے صدر مادورو  کی جانب سے 10جنوری حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

صدر ایردوان نے موقع پر کہا کہ  وہ اپنی مصروفیت کی بناء پر حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے تا ہم نائب صدر فواد اوکتائے ان کی نمائندگی کریں گے۔

 صدر ایردوآن نے کہا کہ  ترکی وینزویلا کے استحکام، امن اور خوشحالی  کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔



متعللقہ خبریں