اسد قوتوں کے منبج میں داخلے کی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی، صدر ایردوان

منبج کی پیش رفت کے بارے میں شامی انتظامیہ کے ایک نفسیاتی کاروائی میں مصروف ہونے سے ہم  آگاہ ہیں

1115430
اسد قوتوں کے منبج  میں داخلے کی خبروں کی تصدیق نہیں ہو سکی، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  اسد قوتوں کے  شامی علاقے منبج میں  وجود نے قطعی ماہیت حاصل نہیں کی۔

صدر ِ ترکی نے استنبول میں اخباری نمائندوں  کو بریفنگ دیتے ہوئے دہشت گرد  تنظیم وائے پی جی /PKK   نے اسد قوتوں کو قبضہ کردہ منبج  آنے کی اپیل کرنے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی خبروں پر اپنے جائزے پیش کیے۔

انہوں نے بتایا کہ منبج کی پیش رفت کے بارے میں شامی انتظامیہ کے ایک نفسیاتی کاروائی میں مصروف ہونے سے ہم  آگاہ ہیں، اس حوالے سے  ہم نے خفیہ سروس سے معلومات کا تبادلہ بھی کیا ہے تا ہم فی الحال  اس معاملے میں کوئی بھی چیز قطعی نہیں ہے۔  ہمارا ہدف منبج میں وائے پی جی /PKK  کو لازمی سبق سکھانا ہے  اور ہم اس معاملے میں اٹل ہیں۔

جناب ایردوان نے بتایا کہ 'کل صبح ہمارا ایک وفد ماسکو جائیگا۔  وزیر ِ خارجہ  کی صدارت  میں وزیر دفاع خلوصی آقار ،   خفیہ سروس کے سربراہ حقان  فیدان اور   خصوصی ترجمان  پر مشتمل ٹیم وہاں پر اس معاملے پر جامع مذاکرات کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ "روسی صدر سے ٹیلی فون پر یا پھر روس کے کسی شہر میں  میری ملاقات ہو سکتی ہے۔ہمیں شام کے  معاملات پر سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا۔ "

ہمارا ہدف وہاں سے  دہشت گرد تنظیموں کو  نکال باہر کرنا ہے، جب یہ تنظیمیں علاقے سے انخلاء کر جائینگی تو پھر ہمارا وہاں پر کوئی کام نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں