ترکی کی پُرعزم جدوجہد کے نتیجے میں PKK کے اندر بڑے پیمانے کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے: آقار

ہماری پُرعزم جدوجہد کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیم سنجیدہ سطح پر کمزور ہوئی ہے اور اس کے اندر بڑے  پیمانے  کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے: حلوصی آقار

1107888
ترکی کی پُرعزم جدوجہد کے نتیجے میں PKK کے اندر بڑے پیمانے کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے: آقار

ترکی کے وزیر دفاع  حلوصی آقار نے کہا ہے کہ ترکی کی پُرعزم جدوجہد کے نتیجے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم  PKK کے اندر بڑے پیمانے کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔

حلوصی آقار نے دارالحکومت انقرہ میں جنرل اسٹاف میں منعقدہ، کامیاب یونٹوں کے لئے تقسیمِ انعامات کی ،تقریب میں  شرکت کی۔

ایوارڈ اور اسناد کی تقسیم کے بعد تقریب سے خطاب میں انہوں نے  کامیاب یونٹوں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہم، تمام دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ جدوجہد ہماری ملت کی سلامتی کے لئے ایک ضروری اور لازمی جدوجہد ہے۔

آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف جدوجہد جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پُرعزم جدوجہد کے نتیجے میں دہشتگرد تنظیم سنجیدہ سطح پر کمزور ہوئی ہے اور اس کے اندر بڑے  پیمانے  کی توڑ پھوڑ ہوئی ہے۔ تنظیم کی طرف سے دہشت گردی کی کاروائیاں نہایت درجے محدود ہو گئی ہیں اور انشاءاللہ آنے والے دنوں میں ہم اس کو مکمل  طور پر ختم کرنے کے نقطے پر پہنچ جائیں گے۔

وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا  ہےکہ ہم بحیرہ ایجئین ، مشرقی بحر روم، ترکی اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ میں اپنے حق اور مفادات کی حفاظت کرنا جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں