ترکی اورپیراگوئےکےدرمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ کرنےپرصدرایردوان اورصدرابدوبینیٹس کےدرمیان مطابقت

دونوں رہنماؤں نے دارالحکومت Asuncion میں حکومت کی تاریخی عمارت قصرِ  لوپیز  میں پہلے ون ٹو ون اور  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر تحریر اعلامیہ  جاری کیا

1099286
ترکی اورپیراگوئےکےدرمیان سفارتی تعلقات میں اضافہ کرنےپرصدرایردوان اورصدرابدوبینیٹس کےدرمیان مطابقت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اور پیراگوئے کے صدر مملکت ماریو  ابدو  بینیٹس نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں وقت کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دارالحکومت Asuncion میں حکومت کی تاریخی عمارت قصرِ  لوپیز  میں پہلے ون ٹو ون اور  بعد میں وفود کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد مشترکہ طور پر تحریر اعلامیہ  جاری کیا۔

جاری کردہ تحریری اعلامیے  میں پہلی بار کسی ترک صدر کے دو رائے پیراگوئے  کی  اہمیت کا ذکر کیا گیا ہے۔

دونوں صدور نے دونوںممالک کے درمیان   بڑھتے ہوئے سفارتی تعلقات اور دونوںممالک  کے  دارالحکومتوں میں  ایک دوسرے کے سفارت خانے  کھولنے اور    Asuncio  میں ترکی کے نئے سفیر ارمان انجی  ایر سوئے کی تعیناتی سے دونوں والے کے تعلقات میں اضافہ ہونے کا اظہار کیا ۔

جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی ہے۔

جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی، نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے طے پانے والے سمجھوتوں سے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون کے سمجھوتے کے دائرہ کار میں قائم کردہ مشترکہ اقتصادی کمیشن کا پہلا اجلاس سن  2019 کے پہلے ششماہی میں منعقد کرنے پر مطابقت پائی جانے کا اعلان کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی،  علاقائی اور خطے میں موجود دہشت گردی کے واقعات کے خلاف   کئی طرفہ  تعاون کی اہمیت  پر بھی زور دیا ہے۔  



متعللقہ خبریں