شامی علاقے منبج میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ تربیتی پروگرام و گشتی سرگرمیاں عنقریب شروع ہو رہی ہیں

ایوان صدر میں پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے ابراہیم قالن نے کہا کہ  ترکی کا منبج روڈ میپ منصوبہ بندی کی شکل میں  بلا کسی تاخیری کے  جاری ہے

1054127
شامی علاقے منبج میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ تربیتی پروگرام و گشتی سرگرمیاں عنقریب شروع ہو رہی ہیں

صدارتی ترجمان ابراہیم قالن  نے اطلاع دی ہے کہ شامی تحصیل منبج میں ترک مسلح افواج،   امریکی فوجیوں کے ہمراہ عنقریب  مشترکہ تربیتی اور گشتی سرگرمیوں کا آغاز کر دے گی۔

ایوان صدر میں پریس کانفرس کا اہتمام کرنے والے ابراہیم قالن نے کہا کہ  ترکی کا منبج روڈ میپ منصوبہ بندی کی شکل میں  بلا کسی تاخیری کے  جاری ہے۔

منبج روڈ میپ کے ایک اہم معاہدہ ہونے اور ترکی کے اس پر کار بند رہتے ہوئے لازمی اقدامات اٹھائے  جانے  کا کہنے والے قالن نے کہا کہ"تا ہم بیک وقت امریکی انتظامیہ کے دہشت گرد تنظیم پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے ساتھ  روابط جاری ہیں جو کہ ہمارے لیے باعث ِ تشویش ہے۔ ایک جانب منبج روڈ میپ پر عمل درآمد جاری ہے تو دوسری جانب  مذکورہ تنظیموں کے ساتھ  اسلحہ سمیت مالی و سیاسی و میڈیا  تعاون کو جاری رکھا جانا ناقابل ِ قبول فعل ہے۔ اس کے باوجود امریکہ۔ ترکی مشترکہ تربیتی و گشتی سرگرمیوں پر عمل درآمد کی راہ میں کاروائیاں پیش رفت حاصل کر رہی ہیں۔

صدارتی ترجمان قالن  نے زور دیتے ہوئے کہا ہے  کہ  شام و ادلیب کے معاملے میں انسداد دہشت گردی کا تمام تر بوجھ ترکی کے کندھوں پر ڈالنا  ایک پر انصاف و صحیح فعل   نہیں ہو گا ، جو کہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے ادلیب میں  قائم کردہ 12 نگران چوکیوں کے بارے میں کہا کہ اضافی فوجی کمک کے  لیے اب  کے بعد بھی کام جاری رہے گا،  اس شہر میں 15 تا 20 مربع کلومیٹر کے غیر فوجی علاقے کی تشکیل کے امور پر  بھی کارائیاں جاری   ہیں اس حوالے سے ترک خفیہ سروس، ترک مسلح افواج  اور اسپیشل فورسسز   سے رابطے کی شکل میں روسی فوجیوں کے ساتھ  کام ہو رہا ہے۔



متعللقہ خبریں