پاک ۔ ترک تعلقات خطے میں امن و ترقی کی ضمانت ہیں، صدرِ پاکستان

علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب میں  ترکی، امریکہ، روس اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے  حوالے سے بعض اعلانات کیے

1051720
پاک ۔ ترک تعلقات خطے میں امن و ترقی کی ضمانت ہیں، صدرِ پاکستان

صدرِ پاکستان عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک۔ترک تعلقات خطے میں امن و ترقی کے حوالے سے حیاتی اہمیت کے حامل ہیں۔

علوی نے صدر منتخب ہونے کے بعد قومی اسمبلی سے خطاب میں  ترکی، امریکہ، روس اور دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات کے  حوالے سے بعض اعلانات کیے۔

نئی حکومتِ پاکستان  کے ترکی کے  ساتھ تعلقات کو مزید تقویت دینے کی راہ کو اپنانے کا ذکر کرتے ہوئے عارف علوی نے بتایا  کہ "دونوں مسلمان ممالک کے درمیان  تاریخی، ثقافتی، عقیدے اور مشترکہ اقدار  پر مبنی    گہرے تعلقات استوار ہیں، ان دونوں کی دوستی اوربھائی چارہ خطے میں  امن و امان اور ترقی کے حصول کے اعتبار سے حیاتی اہمیت کے حامل ہیں۔ "

حالیہ ایام میں چین ، امریکہ اور ترکی کے وزراء خارجہ کے پاکستان کے دورے کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے صدر ِ پاکستان نے بتایا کہ مہمان وزراء کے ساتھ  ہونے والے مذاکرات باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے میں بار آور ثابت ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ روس، افغانستان، ہندوستان اور ایران کی طرح کے علاقے کے اہم ممالک ہیں اور ہم ہمسایہ ممالک سے خیر سگالی پر مبنی تر روابط قائم کرنے کے متمنی ہیں۔

چین کے ساتھ جاری سی پیک منصوبے کو التوا میں ڈالے بغیر جاری رکھے جانے کا ذکر کرتے  ہوئے عارف علوی نے کہا کہ "پاکستان کی سوشیو اکانومک  ترقی کے حوالے سے حد درجے اہم سی ۔پیک  منصوبہ نئی حکومت کی بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ "

 



متعللقہ خبریں