صدر رجب طیب ایردوان کرغزستان پہنچ گئے

صدر ایردوان یکم تا 3 ستمبر کرغز دارالحکومت بشکیک میں سرکاری مذاکرات  کریں  گے

1041320
صدر رجب طیب ایردوان کرغزستان پہنچ گئے

صدر رجب طیب ایردوان مختلف مذاکرات کی غرض سے کرغزستان  کے دورے پر تشریف لے گئے ہیں۔

بشکیک مناس  ہوائی  اڈے پر صدر ترکی کا سرکاری طور پر استقبال کیا گیا، اس دوران دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے بعد ازاں صدر ایردوان و گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سرکاری گیسٹ ہاؤس میں دونوں ملکوں کے صدور  بلمشافہ بات چیت کے بعد بین الاوفود مذاکرات شروع ہو گئے۔

اس اجلاس کے اختتام پر دونوں صدر ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کریں گے۔

صدر ایردوان یکم تا 3 ستمبر کرغز دارالحکومت بشکیک میں سرکاری مذاکرات  کریں  گے اور کرغز صدر سورون بے جین بیکووف کی میزبانی میں  اسق جھیل علاقے میں  منعقدہ'تیسری عالمی  مہاجرین گیمز' کی افتتاحی تقریب   میں  شرکت کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں