ایردوان ۔ ظریف ۔ چاوش اولو ملاقات

دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں بند کمرے کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی

1040133
ایردوان ۔ ظریف ۔ چاوش اولو ملاقات
zarif-cavusoglu.jpg

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان  نے ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ ملاقات کی۔

دارالحکومت انقرہ میں جسٹس اینڈ دویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں بند کمرے کی یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔

مذاکرات میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف  نے وزیر خارجہ چاوش اولو کے ساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کی۔

چاوش اولو نے اپنے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے ساتھ شام کی صورتحال سمیت ایجنڈے کے دو طرفہ اور  علاقائی موضوعات کا جائزہ لیا گیا"۔



متعللقہ خبریں