ترکی  تیزی رفتاری سے اقتصادی ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے: بیرات آلبائراک

ترکی کی اقتصادیات مضبوط شکل میں اور تیز رفتاری سے ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری اقتصادی بنیادیں مستقل مضبوط ہو رہی ہیں ا ور ملکی اقتصادی حالت امید افزا ہے: بیرات آلبائراک

1016906
ترکی  تیزی رفتاری سے اقتصادی ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے: بیرات آلبائراک

ترکی کے وزیر خزانہ بیرات  آلبائراک نے کہا ہے کہ ترکی  تیزی رفتاری سے اقتصادی ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

جی۔20 سربراہی اجلاس میں "گلوبل اقتصادی خطرات" کے عنوان سے منعقدہ نشست سے خطاب میں آلبائراک نے کہا کہ "بڑھتا ہوا تحفظ تجارت رجحان گلوبل اقتصادیات پر منفی اثرات مرتب کرے گا"۔

ترکی کی اقتصادیات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آلبائراک نے کہا کہ ترکی کی اقتصادیات مضبوط شکل میں اور تیز رفتاری سے ترقی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہماری اقتصادی بنیادیں مستقل مضبوط ہو رہی ہیں ا ور ملکی اقتصادی حالت امید افزا ہے۔

ترکی کی انتظامی ساخت میں تبدیلیوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے آلبائراک نے کہا کہ  بعض وزارتوں اور اداروں  کو نئے سرے سے  ترتیب دی گئی ہے اور کابینہ میں شامل وزراء کی تعداد کو بھی 26 سے گھٹا کر 16 کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں بجٹ ڈسپلن  کے دوام ، افراط زر کے خلاف جدوجہد اور کابینہ میں ساختیاتی اصلاحا ت  کے ایجنڈے کے اطلاق پر  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

وزیر خزانہ بیرات آلبائراک نے "انفراسٹرکچر کے، ایک مالیاتی وجود  کی کیٹیگری میں تبدیلی سے متعلق روڈ میپ کی تشکیل " کے عنوان سے نشست سے افتتاحی خطاب بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اعلیٰ معیار کے انفراسٹرکچر منصوبوں  کے اطلاق میں ایک طویل عرصے سے جاری کامیاب صلاحیت کا مالک ہے۔

آلبائراک نے کہا کہ ترکی اپنے جغرافیائی محل وقوع ، اسٹریٹجک اہمیت اور اعلیٰ پائے کے انفراسٹرکچر کے ساتھ سرمایہ کاری کے لئے ایک محفوظ بندرگاہ کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں