ایس۔400 دفاعی نظام ترکی کی فوری ضرورت ہے، وزیر خارجہ

ترکی  ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے یہ اپنے فیصلے خود کرنے کا مجاز ہے

1010406
ایس۔400 دفاعی نظام ترکی کی فوری ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر ِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ روس سے خریدے جانے والے ایس۔400 دفاعی میزائل   سےتعلق ہونے والی   توپیں   آئندہ سال کے آخیر کی جانب ترکی کے حوالے کی جائینگی۔

چاوش اولو نے نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ برسلز کے  دوران اخباری نمائندوں کے سوالات کا جواب دیا۔

روس سے ایس۔ 400 میزائل نظام خریدنے کے بعد نہ صرف متحدہ امریکہ بلکہ نیٹو کے دیگر رکن ممالک سے  بھی  اس حوالے سے  تنقیدی  بیانات سامنے آنے کا ذکر کرنے والے وزیر نے  بتایا کہ"ہم اس حوالے سے تیکنیکی  تحفظات کو سمجھتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایس۔400  کے  نیٹو اوراس کے اتحادیوں کو دشمن کے  طور پر  تصور  کرنے کے حوالے سے سوالات اٹھانا یا پھر اسے سمجھنے کی کوشش کرنا بھی ایک معمول کی بات ہے۔  ویسے بھی  ہم  اس معاملے میں کافی حساس ہیں۔ ہم نے اس  نظام کی خرید کے وقت ان تمام پہلووں  کو پرکھا ہے،  ہمیں دفاعی نظام کی فی الفور ضرورت تھی، جس کو اپنے اتحادیوں سے پورا نہ کر سکنے کی بنا پر  روس  سے خریدا گیا ہے  ، کہ اس  کی پیشکش  ہمار ے لیے موزوں ترین تھی۔ ترکی  ایک آزاد اور خود مختار مملکت ہے یہ اپنے فیصلے خود کرنے کا مجاز ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ "آیا کہ ترکی نیٹو سے  دور ہٹ رہا ہے؟" کی طرح کے سوالات ناقابل  ہیں ۔ کیونکہ   ایسا ہر گز نہیں ہے، اگر  نیٹو میں ہمارے اتحادی ممالک ہماری ضرورت کو پورا کر دیتے تو   ہم کسی اور سے رجوع نہ کرتے ۔  کیونکہ نیٹو ہی ہماری اولیت  ہے۔  لہذا اب اس معاملے  کو مزید اچھالنا  ایک درست فعل نہیں ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں