ترک وزیر اعظم کی مسلمان ممالک کے سربراہان کو ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے پاکستان، بنگلہ دیش، مراکش، قطر اور الجزائر کے وزرائے اعظم کو بروز جمعہ استنبول میں یکجا ہونے کا کہا ہے

971972
ترک وزیر اعظم کی مسلمان ممالک کے سربراہان کو ہنگامی اجلاس میں شرکت کی دعوت

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  پاکستان، مراکش، بنگلہ دیش ، قطر اور الجزائر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کرنے کی دعوت  دی ہے۔

وزارتِ عظمی سے حاصل کردہ معلومات  کے مطابق   وزیر اعظم   یلدرم نے ان ممالک کے  ہم منصبوں سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

جس دوران پانچوں سربراہان کو رمضان کریم کی مبارکباد پیش کرنے والے وزیر اعظم نے اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف غیر انسانی فعل اور بربریت  کے حوالے سے بروز جمعہ استنبول میں  یکجا ہونے کی دعوت دی۔

پانچوں سربراہان نے اس ہنگامی اجلاس میں ممکنہ حد تک اعلی ترین سطحی  شراکت کے  حوالے سے مثبت جواب دیتے ہوئے کہ ہم اس معاملے میں  ترکی کے نظریات و افکار  پر اتفاق کرتے ہیں اور فلسطینی عوام کے   اس دکھ و درد میں برابر کے شریک ہیں۔

 



متعللقہ خبریں