شاخ زیتون آپریشن داعش خلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں ہے، ابراہیم قالن

ہمارا مقصد شام  کو تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے وجود سے پاک کرنا ہے

924752
شاخ زیتون آپریشن داعش خلاف جنگ میں رکاوٹ نہیں ہے، ابراہیم قالن

صدارتی ترجمان  ابراہیم قالن  کا کہنا ہے کہ شاخِ زیتون  آپریشن کا مقصد شامی سرزمین کو تمام تر دہشت گرد تنظیموں سے پاک کرنا ہے۔

قالن نے صدارتی محل میں  ایجنڈے کے حوالے سے سوالات  کا جواب دیا۔

انہوں نے بعض حلقوں   کی جانب سے  ترکی کے عفرین میں  شاخ زتیون  آپریشن    کی بنا پر  داعش کے خلاف جنگ میں سستی آنے کے اعلانات   پر رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ "عفرین آپریشن داعش کے خلاف جنگ کے  لیے ایک رکاوٹ تشکیل نہیں دیتا، ہمارا مقصد شام  کو تمام تر دہشت گرد تنظیموں کے وجود سے پاک کرنا ہے، عفرین  آپریشن  مغربی ملکوں کے لیے بھی  ان کے کس قدر مخلص ہونے کو آشکار کرے گا۔"

انہوں نے کہا کہ سویلین کے عفرین سے  انخلاء  کے معاملے میں  PKK/ پی وائے ڈی   بعض  رکاوٹیں   کھڑی کیے ہوئے  ہے۔دہشت گرد قندیل کی طرح علاقے میں ڈھیرے جمانے  کے درپے ہیں لیکن ان کی یہ کوششیں  رائیگاں گئی ہیں۔

دمشق کے مشرقی غوطہ علاقے میں اسد قوتوں کی انسانی خلاف ورزیوں کا بھی ذکر کرنے والے قالن نے واضح کیا کہ  ملکی انتظامیہ کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، ترکی اس مسئلے کے حل میں اپنے تمام تر امکانات کو بروئے کار لا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں