عالیہ عزت بیگووچ کی صدر ایردوان کو نصیحت " میرے بوسنیا کا خیال رکھو"

میں عالیہ عزت بیگووچ کی وصیت کو پورا کرنے کے لئے تمام بالقان اور بوسنیا ہرزیگوینیا  کی مدد کرنا جاری رکھے ہوئے ہوں: صدر ایردوان

919486
عالیہ عزت بیگووچ کی صدر ایردوان کو نصیحت " میرے بوسنیا کا خیال رکھو"

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے  بوسنیا ہرزیگوینیا کے سابق صدر عالیہ عزت بیگووچ کی انہیں کی گئی نصیحت  کا اعلان کر دیا ہے۔

بوسنیا ہرزیگوینیا کے قیام کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر "سراجیوو کے ساتھ 25 سال" نامی پروگرام کے دائرہ کار میں انقرہ کنوینشن سینٹر میں "مشرق اور مغرب کے درمیان  عالیہ" کے عنوان سے  سیمپوزئیم  کا انعقاد ہوا۔

سیمپوزئیم کے لئے صدر ایردوان نے ویڈیو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے کہا کہ  عزت بیگووچ کی وفات سے قبل وہ ہسپتال میں  ان  کی بیمار پرسی کے لئے گئے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ صحبت کے دوران عزت بیگووچ نے میرا ہاتھ ہاتھوں میں لے کر کہا کہ "ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں"۔ بعد ازاں اپنی وصیت میں انہوں نے کہا کہ "میرے بوسنیا کا دفاع کرو۔ اس  کا خیال رکھو۔ یہاں کے عوام فاتحین کی اولاد ہیں اور انہیں میں آپ کے حوالے کرتا ہوں"۔

صدر ایردوان نے کہا کہ میں اس وصیت کو پورا کرنے کے لئے تمام بالقان اور بوسنیا ہرزیگوینیا  کی مدد کرنا جاری رکھے ہوئے ہوں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان سیاہ دنوں میں ہم اپنے بھائیوں کی بہت زیادہ مدد نہیں کر سکے، قتل عاموں کے سامنے رکاوٹ نہیں بن سکے لیکن اس وقت ہم بوسنیا کے تمام متاثرین اور مظلوموں سے درخواست کرتے ہیں وہ ہمیں اپنا حق حلال  کر دیں۔



متعللقہ خبریں