شاخ زیتون آپریشن کی تازہ صورتحال

کاروائی کے آغاز سے ابتک 75 دیہاتوں،  6 موضعوں اور 20 سٹریٹیجک چوٹیوں کو دہشت گردوں سے پاک   کر لیا گیا ہے

917304
شاخ زیتون آپریشن کی تازہ صورتحال

ترک مسلح افواج کے شاخ ِ زیتون آپریشن میں   ابتک 1 ہزار 937 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

مسلح افواج کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ  آج کی کاروائیوں میں مزید 58 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور مورچوں پر فضا اور خشکی سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء  ترک مسلح افواج اور آزاد شامی فوج نے عفرین کے  جنوب  مغربی علاقے  جندیرس سے منسلک ابو کعبہ  اور حاجی لار دیہاتوں کو PKK/ وائے پی جی اور داعش کے  قبضے سے نجات دلا دی گئی ہے۔

اس طرح کاروائی کے آغاز سے ابتک 75 دیہاتوں،  6 موضعوں اور 20 سٹریٹیجک چوٹیوں کو دہشت گردوں سے پاک   کر لیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترک فضائیہ نے 20 جنوری سے ابتک  دہشت گردوں کے 782 اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں