شام کی زمینی و ملکی سلامتی کی حمایت کرنے والا واحد ملک ترکی ہے

مہاجرین اور ملک کے اندر اپنے گھر بار کو کھونے والے شہریوں کے لیے ایک  سیکورٹی زون قائم کیا  ہے

902731
شام کی زمینی و ملکی سلامتی کی حمایت  کرنے والا واحد ملک ترکی ہے

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ شام کی زمینی سالمیت اور حاکمیت  کی ترکی سے زیادہ حمایت کرنے والا کوئی دوسرا ملک موجود نہیں۔

چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ  سوچی اورآستانہ  کے اعلانات اور مشترکہ اعلامیہ کا  مشاہدہ کرنے سے آپ کو اس حقیقت سے  آگاہی مل سکتی ہے۔ ہم اس ملک  میں اتحاد و یکجہتی کے حق میں ہیں۔

ترک وزیر نے الجزیرہ سے  انٹرویو میں  بتایا ہے کہ شام  میں ایک دوسرے سے مختلف دہشت گرد  گروپ  سر گرمِ عمل ہیں ، ترکی کی عفرین میں شاخ ِ زیتون کاروائی قدرے کامیاب   جا رہی ہے، مہاجرین اور ملک کے اندر اپنے گھر بار کو کھونے والے شہریوں کے لیے ایک  سیکورٹی زون قائم کیا  ہے۔

انہوں نے اس بات کی یاد دہانی کرائی ہے کہ عفرین میں  دہشت گرد تنظیموں نے اپنا ڈھیرہ جما رکھا ہے    انہوں نے متعدد بار  وہاں سے ترک سرحدوں  کے اندر راکٹ پھینکے ہیں، یہ تنظیمیں ترکی کے  تحفظ  اور سرحدوں   کے لیے سنگین  خطرہ تشکیل دیتی ہیں۔

ترکی نے بین الاقوامی قوانین  اور اقوام متحدہ کے معاہدے کے عین مطابق  یہ  آپریشن  شروع  کیا ہے، اس  کاروائی کے ذریعے  شام  پر قبضہ  کرنے کی خبریں  من گھڑ ت     اور جھوٹ ہیں۔

امریکہ اور بعض یورپی ملکوں کی حانب سے  دہشت گرد تنظیم PKK/ پی وائے ڈی  کو اسلحہ کی ترسیل کیے جانے  پر توجہ مبذول  کراتے ہوئے وزیر خارجہ نے  بتایا کہ "کہ خاصکر   انسداد دہشت گردی  اور دیگر معاملات  میں دہرے معیار کا ہر جگہ  پر مشاہدہ ہو رہا ہے۔"

ان  کا کہنا تھا کہ ، ترکی  کو امریکہ یا پھر یورپی ملکوں   کے کسی بھی اتحادی کے ساتھ  کسی مسئلے کا سامنا  نہیں ۔ تا ہم   امریکہ کا PKK / پی وائے ڈی کے ساتھ تعاون  اور فیتو کے سرغنہ کی  ترکی کو حوالگی  نہ کرنے کے  باعث   دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کا فقدان  ضرور موجود ہے۔

جناب چاوش اولو نے بتایا کہ ترکی  کے خطے میں  کردار   سے بے چینی محسوس کرنے والے ہمارے بعض ہمسایہ ممالک پائے جاتے  ہیں۔  ترکی حلب سے  شہریوں اور مخالفین   کی نقل مکانی  میں تعاون و امداد فراہم کرنے والا واحد ملک ہے۔  ہم نے وہاں پر روس کے ہمراہ کاروائیاں کی ہیں ، جبکہ روس  وہاں پر اپنے وعدوں  کی پاسداری  کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں