صدر ترکی کی تیونسی کی قیادت سے ٹیلی فون بات چیت

اس ملک میں انقلاب ِ یاسمین کے بعد جمہوری  نظام   کو اپنانے کے سلسلے میں حاصل کردہ  کامیابیوں پر زد   آنے  کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے

886965
صدر ترکی کی تیونسی کی قیادت سے ٹیلی فون بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے  تیونسی صدر الا باجی قائد الا سبسی اور وزیر اعظم  یوسف شاہد  سے ٹیلی فون پر بات  چیت کی۔

بات چیت میں دو طرفہ تعلقات سمیت تیونس  میں مہنگائی کے جواز میں شروع  ہونے والے احتجاجی مظاہروں  کا ذکر آیا۔

جناب ایردوان نے  کہا کہ تیونس اتحاد و یکجہتی  کی بدولت ان مسائل  سے نبرد ِ آزما ہو سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ  تیونس کے دورے کے دوران  ترک وفد    کی شاندار طریقے سے مہمان نوازی پر  شکریہ ادا کرنے والے صدر ایردوان نے  اس جانب  توجہ مبذول کرائی کہ اس ملک میں انقلاب ِ یاسمین کے بعد جمہوری  نظام   کو اپنانے کے سلسلے میں حاصل کردہ  کامیابیوں پر زد   آنے  کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

بات چیت میں ترکی اور تیونس کے  باہمی تعلقات کو ہر شعبے میں مزید تقویت  دیے  جانے کی ضرورت  کی تائید کی گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں