بشارالاسد کی برطرفی کےلیے فرانس سے مطابقت پائی جاتی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے کہا ہے بشار الاسد  کی بر طرفی کے معاملے میں فرانس سے مفاہمت پائی جاتی ہےاور میرا دورہ فرانس  ترکی ۔یورپی یونین تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا

882120
بشارالاسد کی برطرفی کےلیے فرانس سے مطابقت پائی جاتی ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  نے  کہا ہے کہ ان کا دورہ فرانس  ترکی ۔یورپی یونین تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز  ہوگا۔

 صدر نے اس بات کا  اظہار فرانس کے یک روزہ دورے سے قبل   دو فرانسیسی   چینلز سے بات چیت کرتےہوئے کیا ۔

انہوں نے  مہاجرین   کے مسئلے ،انسداد دہشت گردی  اور  مشرقی وسطی کی صورت حال کے بارے میں کہا کہ  شام میں بشار الاسد     کی بر طرفی   کے معاملے میں فرانس سے  مفاہمت پائی جاتی ہے  اور میں   صدر ماکروں سے   داعش اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے  تعاون کے سلسلے میں بھی  بات چیت کروں گا۔

 مہاجرین کے مسائلے پر غور کرتے ہوئے   صدر ایردوان نے یورپ سے مطلوبہ مدد کے بغیر    ترکی   کی قربانیوں کا ذکر   کیا  اور کہا کہ ہم اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں  بخوبی پوری  کر رہے ہیں۔

 ترک صدر نے ترکی میں  ملازمتوں سے  فارغ   کیے  جانے والے  سرکاری ملازمین  کے بارے میں تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ   فتح اللہ  گولن  نامی دہشتگرد تنظیم    ہماری سرکاری اداروں میں کسی ناسور کی طرح سرایت کر چکی  تھی حتی  اب بھی بعض اداروں میں اس کے کارندے موجود ہیں   ،ماضی میں جرمنی    کے الحاق سے قبل  دونوں جانب سے   تقریباً 5 لاکھ   سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالا گیا مگر اس کی جواب  دہی کوئی نہیں کرتا     حتی فرانس  میں بھی ہنگامی حالت نافذ  ہے مگر جب بات ترکی کی ہو  تو   سب کو بیان بازی کا بھوت سوار ہو جاتا ہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں