مسلم اُمہ کو باہمی اتحاد و یکجہتی کی ہمیشہ سے زیادہ اب ضرورت ہے، صدر ایردوان

ایردوان نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوویلے   سے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دیے جانے کے بعد  ایوان  ِ صدر میں  ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا

871964
مسلم اُمہ کو باہمی اتحاد و یکجہتی کی ہمیشہ سے زیادہ اب ضرورت ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کردہ القدس مسودے کو اب  جنرل اسمبلی میں لیجایا جائیگا۔

جناب ایردوان نے سرکاری دورے پر انقرہ میں موجود جبوتی کے صدر اسماعیل عمر گوویلے   سے بلمشافہ اور بین الاوفود مذاکرات سر انجام دیے جانے کے بعد  ایوان  ِ صدر میں  ایک مشترکہ پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔

گوویلے اور ان کے ہمراہی  وفد  کی ترکی میں میزبانی  پر  ممنونیت کا اظہار کرنے والے صدر ایردوان  نے اس بات کی یاد دہانی کرائی کہ  سن  1977 میں آزادی حاصل کرنے والے جبوتی  امسال اپنا 40 واں یوم آزادی منا رہا ہے۔ میں  محترم  صدر کی وساطت سے  جبوتی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جبوتی    ترکی   کے شانہ بشانہ   ہے ، اس نے 15 جولائی کے  ناکام بغاوت اقدام کے بعد ترکی سے یکجہتی اور تعاون کا  مظاہرہ کیا تھا جو کہ  اس  حقیقت کا مظہر ہے۔  علاوہ ازیں  اس ملک نے دہشت گرد تنظیم فیتو  کے خلاف  سرعت سے کاروائیاں کی تھیں۔  جس پر میں   صدر سمیت   جبوتی کے تمام تر متعلقہ اداروں کا شکر گزار ہوں۔

صدر ترکی نے  کہا کہ مسلم اُمہ کو  اتحاد و یکجہتی اور  باہمی تعاون  کی ہمیشہ سے کہیں  زیادہ اب ضرورت ہے ، اس دور میں مسلمان ممالک کا مصنوعی مسائل  سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے  یک آواز اور یک وجود ہونا   انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔صدر جبوتی کا دورہ ترکی اس حوالے  سے بھی اہم ہے۔

 



متعللقہ خبریں