متحد قوم کو کو ئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکے گی : صدر رجب طیب ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ درست راہ پر گامزن  اور مشکلات کا صبرو تحمل کیساتھ مقابلہ کرنے والی  متحد قوم کو کو ئی بھی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکے گی ۔

870535

 انھوں  نے قونیا  میں مولانا جلال الدین رومی کے 744 یوم وفات کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں شرکت  کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  مولانا جلال الدین رومی نے کئی صدیاں قبل اتحاد و یکجہتی ،پیار و محبت اور بھائی چارے کے بارے میں جو پیغامات دئیے ہیں وہ آج بھی  انسانوں کے لیے مشعل راہ ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اسوقت بعض عناصر ترکی او رگردو نواح کے  علاقے میں خونریزی  اور تشدد کو ہوا دینے کے لیے سر گرم عمل ہیں ۔ وہ اپنے اقتدار کو بموں ،بلاسٹک میزائلوں اور قتل عام کیساتھ تحفظ دینے کاخیال رکھتے ہیں ۔بعض قوتیں مسلمانوں کی حساسیت کی پامالی کرتے ہوئے ان کے صبر کا امتحان لے رہی ہیں لیکن مولانا رومی  کے پیغام کے مطابق ظلم و تشدد اور فتنہ فساد کیساتھ اقتدار  حاصل کرنے کی خواہشمند قوتیں کھبی بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی ۔ ہم ہر طرح کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ۔تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ ظلم  و تشدد کیساتھ  بر سر اقتدار آنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوتا ہے ۔ اگر ہم اتحاد و  یکجہتی کیساتھ رہیں تو انشا اللہ ہمارے جغرافیے میں فتنہ و فساد کے بیج بونے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی ۔

متعللقہ خبریں