ترکی مغربی سامراجیوں کے مقابلے میں ایک پاک دامن ماضی کا حامل ملک ہے، ایردوان

ترکی  مخالف   کوششوں میں مصروف  حلقوں کو ماضی کی طرح  ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا

856163
ترکی مغربی سامراجیوں کے مقابلے میں ایک پاک دامن ماضی کا حامل ملک ہے، ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  رواں سال کے اختتام تک  ترکی کی شرح نمو 7 فیصد کے لگ بھگ ہوگی۔

جناب ایردوان نے" انقرہ  کے بہترین" ایوارڈ تقریب سے خطاب  میں  ترک معیشت کی شرح نمو پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ سن  2005 کے اوائل میں  روزگار کے مواقع کو 6 ملین سے 28  ملین تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی مخالف  چالوں کے باوجود ٹورزم کی آمدنی امسال 20 ارب ڈالر سے  بڑھ گئی ہے، ترکی مخالف  مہموں کے باوجود ابھی بھی   اپنے پاؤ ں پر کھڑے ترکی اور ترک اقتصادیات     کی موجودگی پر زور دینے والے جناب ایردوان نے  بتایا کہ ترکی کی ترقی کو دہشت گردی کے ساتھ نہیں روکا جا سکتا، ترکی  مخالف   کوششوں میں مصروف  حلقوں کو ماضی کی طرح  ایک بار پھر حزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

صدر نے کہا کہ موجودہ خوشحالی کی سطح کے ماضی  کی سامراجیوں  کا نتیجہ ہونے والے مغربی ملکوں کے بر رکس ترکی  ایک پاک دامن ماضی کا مالک ہے۔   ہم   بظاہر  سامراجیوں   سے پیچھے دکھائی  دے رہے ہوں گے تا ہم ، ہم رفتہ رفتہ ترقی کی جانب گامزن ہیں۔  ان لوگوں کے وسائل ایک دن ختم ہو جائینگے  ، پھر ان کی ترقی   کا اصل چہرہ بے نقاب ہو جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں