ترکی کی امریکہ کو دو ٹوک وضاحت

دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ  فتح اللہ گولین  کی امریکہ میں موجودگی   اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے شام میں بازو پی وائے ڈی  /وائے پی جی کو  اسلحہ کی فراہمی پر تفصیلی بات چیت

840549
ترکی کی امریکہ کو دو ٹوک وضاحت

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے  امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن  سے ٹیلی فونک  ملاقات کی۔

چاوش اولو نے ٹیلرسن سے ٹیلی فون بات چیت  کے حوالے  سے  اپنے اعلان میں کہا ہے کہ "میں نے باہمی تعلقات کو متاثر کرنےو الے  دو عناصر کو دہرایا ہے۔  یہ عناصر  دہشت گرد تنظیم فیتو  کے سرغنہ  فتح اللہ گولین  کی امریکہ میں موجودگی   اور علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے شام میں بازو پی وائے ڈی  /وائے پی جی کو  اسلحہ کی فراہمی ہیں۔

بات چیت کے دوران نیو یارک کے دہشت گرد حملے   کے لیے اظہار تعزیت  کرنے اور اسی طرح ٹیلرسن کے PKK کے حملے کے حوالے سے افسوس  کا اظہار کرنے  پر زور  دینے والے جناب  چاوش اولو نے بتایا کہ 'ہمیں PKK کے خلاف تدابیر اختیار کرنی ہوں گی، کیونکہ امریکہ نے اس حوالے سے  ہمیں عندیہ دے رکھا ہے اور ہم اس کے  آخری اقدام کا مشاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے   واضح کیا ہے کہ وائے  پی جی  برابر ہے PKK۔  جس کا ثبوت  راقہ میں  عبداللہ اوجالان کا پوسٹر ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیلرسن  کاروباری دنیا سے تعلق رکھنے والے ایک دوست ہیں، انہوں نے در پیش مسائل کا  ادراک کر لیا ہے اور یہ بات چیت کافی  واضح اور  مخلصانہ شکل میں سر انجام پائی ہے۔

 



متعللقہ خبریں