مسلم ممالک آپسی اختلافات بھلا کر انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  اسلامی  ممالک سے کہا ہے کہ  وہ  اپنی تہذیبی و تاریخی شناخت  کو دوبارہ حاصل کرنےکے لیے آپسی اختلافات  کو بھلانے کی کوشش کریں اور انسانیت کی خدمت کو اپنا فرض سمجھیں

838605
مسلم ممالک آپسی اختلافات بھلا کر انسانیت کی خدمت کو شعار بنائیں:ترک وزیراعظم

وزیر اعظم بن علی یلدرم نے  اسلامی  ممالک سے کہا ہے کہ  وہ  اپنی تہذیبی و تاریخی شناخت  کو دوبارہ حاصل کرنےکے لیے آپسی اختلافات  کو بھلانے کی کوشش کریں ۔

 وزیراعظم نے یہ بات استنبول میں منعقدہ  8 ویں  امان یونین  کے سالانہ  اجلاس کے دوران کہی ۔

بن علی یلدرم نے کہا کہ   مسلم ممالک کو آپسی اختلافات بھلا کر    سائنسی علوم پر توجہ دینا ہوگی  ، آج کی  مغربی دنیا میں  اسلام   کا نام،  ایک  خوف، نفرت اور  انسان دشمنی   کی نام نہاد  علامت بنتا جا رہا ہے   جسے ختم کرنا ہماری ذمے داری ہے ۔

انہوں نے کہا کہ  ترکی اس سلسلے میں ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہے ۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ  دہشتگردی کے  خلاف جنگ  میں  دوہرے معیار  کا  راستہ  اپنایا جاتا ہے جو کہ غلط ہے  مغربی ممالک  ہر قسم کے دہشتگرد واقعات کو اسلام سے جوڑنے میں ماہر ہیں  جو کہ ُان کی کند ذہنی کو ظاہر کرتا ہے   جس کے بر عکس اسلام ایک  پر امن دین ہے جو کہ بھائی چارگی پر زور دیتا ہے ۔

انہوں نے  مزید کہا کہ  دہشت گردی کو اسلام سے جوڑنا دین الہی  اور مسلمانوں کی  بے عزتی ہے  اور وقت کا تقاضا ہے کہ  ہم مغربی دنیا  کے اس غلط مفروضے کی تصحیح کریں ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں