ترکی، شمالی عراق میں ریفرنڈم کی ضد پر اپنے موقف کو 22 ستمبر کو وضع کرے گا، صدر ایردوان

ترکی علاقے کے ترکمان اور عرب باشندوں کو نظر انداز کرتے ہوئے  عراقی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا

808205
ترکی، شمالی عراق میں ریفرنڈم کی ضد  پر اپنے موقف کو 22 ستمبر کو وضع کرے گا، صدر ایردوان

صدر  رجب طیب ایردوان  نے   عراقی  علاقائی انتظامیہ  کے لیڈر مسعود برزانی   کے  خلاف رد عمل  کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ   25 ستمبر کے  آزادی ریفرنڈم   پر ترکی کے  رد عمل  کو  یہ  22 ستمبر کو قومی  سلامتی کونسل  کی قرار داد کے بعد زیادہ  بہتر  طریقے سے دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ در اصل برزانی،  ترکی  کی اس ریفرنڈم کے حوالے  سے پوزیشن  سے بخوبی واقف ہیں، ان کو سالہا سال سے علم ہے کہ ہم عراق کی زمینی سالمیت کو کس قدر اہمیت دیتے ہیں،  ان تمام حقائق کے و اضح ہونے  کے باوجود  یہاں پر اپنی من مرضی کے مطابق  بعض  اقدام اٹھانا   میرے نزدیک ایک صحیح فعل نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ترکی علاقے کے ترکمان اور عرب باشندوں کو نظر انداز کرتے ہوئے  عراقی سالمیت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدام کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔

دریں اثناء شمالی عراقی کردی انتظامیہ  کی اسمبلی نے 25 ستمبر کو ریفرنڈم کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں