صدر ایردوان کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں    باہمی امور کے علاوہ  علاقائی  صوررتِ حال   پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر ایردوان نے  اس موقع پر   کہا کہ وہ پاکستان کو   سیاسی ، اقتصادی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں

808003
صدر ایردوان  کی پنجاب کے وزیر اعلیٰ  شہباز شریف سے ملاقات، باہمی امور پر بات چیت

ترکی  کے صدر  رجب طیب ایردوان نے پنجاب کے وزیر اعلیٰ  شہباز شریف کو  شرفِ ملاقات بخشا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں    باہمی امور کے علاوہ  علاقائی  صوررتِ حال   پر بھی بات چیت کی گئی۔ صدر ایردوان نے  اس موقع پر   کہا کہ وہ پاکستان کو   سیاسی ، اقتصادی اور دفاعی طور پر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں ترکی کے تعاون پر مبنی منصوبے پاک ترک دوستی کی زندہ علامت ہیں اور ہمیں  امید ہے کہ آپ  کی قیادت  میں   پنجاب کی تعمیر ترقی لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ غیر مشروط تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے توانائی کی فراہمی اور دہشت گردی کے سدباب کے لئے حکومت پاکستان کی کاوشوں کو  قابل قدرقرار دیا۔

انہوں نے   بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں دریافت کیا  اور اللہ و تعالی ان کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا بھی کی۔

اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے  ان کا پرتپاک استقبال پر ترک حکومت اور صدر ایردوان کا  شکریہ ادا کیا  اور کہا کہ  پاکستان کے عوام کو ترکی کے ساتھ دوستی پر فخر ہے۔  حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون نے اس دوستی کو نئی جہتوں سے آشنا کیا ہے

پنجاب میں ترکی کے تعاون سے بننے والے منصوبوں نے عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے میں مدد دی ہے۔

ترکی کی قیادت نے اپنے عمل سے عوامی خدمت کی منفرد مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے 

ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ ، ٹرانسپورٹ اور سولر انرجی میں تعاون پر ترکی کے خاص طور پر شکر ادا کیا۔



متعللقہ خبریں