قازقستان میں صدر ایردوان کی پاکستان کے صدر ممنون حیسن سے ملاقات

سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر ممرجب طیب ایردوان  ان دنوں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا

804350
قازقستان میں صدر ایردوان کی پاکستان کے صدر ممنون حیسن سے ملاقات

صدر رجب طیب ا   یردوان نے آستانہ میں او آئی سی اجلاس کے موقع پر پاکستان کے صدر ممنون حسین  سے ملاقات کی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے صدر ممرجب طیب ایردوان  ان دنوں قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔

 آستانہ میں صدر رجب طیب ایردوان   نے پاکستان کے  صدر مملکت ممنون حسین سے  ملاقات کی  جس میں دونوں سربراہان نے پاک ترک دیرینہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار اور تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں دوطرفہ امور، خطے کی موجودہ صورتحال بالخصوص افغانستان اور میانمار میں پیدا ہونے والے حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں پاکستان کے پرامن کردار کو سراہتے ہوئے تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ترکی افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔

 



متعللقہ خبریں