عدالتوں کا تعصب، گروہ بندی، سیاسی و نظریاتی قطب پذیری سے پاک ہونا لازم وملزوم ہے، صدرِترکی

"جج حضرات اور اٹارنیوں سمیت  تمام  تر وزارت انصاف کے کارکنان  کی جانب سے اس معاملے پر اولیت کا تعین   کیا جانا انتہائی درجے اہم ہے

800816
عدالتوں کا تعصب، گروہ بندی، سیاسی و نظریاتی قطب پذیری سے پاک ہونا لازم وملزوم ہے، صدرِترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا  ہے کہ قانونی مملکت  کو  جانبر رکھنے کے لیے  عدالتوں کا ہر طرح کے تعصب، گروہ بندی، سیاسی و  نظریاتی   قطب پذیری سے دور اور غیر جانبدار ہونا  لازم و ملزوم ہے۔

صدر ترکی نے کل سے شروع ہونے والے عدلیہ سال  کے حوالے سے اپنے پیغام میں اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ 15 جولائی کے بغاوتی اقدام   کے بعد منظر عام پر آنے والے غداروں کے جتھوں کی طرف سے ہدف  بنائے گئے سرکاری اداروں  میں  عدالتیں  سر فہرست آتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس جتھے کے خلاف جدوجہد  کے دوران  سامنے آنے والے واقعات  کے سامنے  ہمیں بڑی توجہ اور احتیاط برتنی ہو گی۔

جناب ایردوان نے اپنے پیغام میں  بتایا کہ "جج حضرات اور اٹارنیوں سمیت  تمام  تر وزارت انصاف کے کارکنان  کی جانب سے اس معاملے پر اولیت کا تعین   کیا جانا انتہائی درجے اہم ہے۔"

جمہوریہ ترکی  کے جمہوریت، قوانین، انصاف و آزادی کے  اصولوں سے ذرا بھر  بھی منحرف ہوئے بغیر  اپنے اہداف تک پہنچنے  کے یقین   پر زور دینے والے صدر ایردوان نے اس تمنا کا اظہار کیا کہ سن 2017۔2018 عدلیہ سال  وطن و قوم کے لیے  نیک شگون ثابت ہو۔

 



متعللقہ خبریں