ہم ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں: بن علی یلدرم

ترکی اور ویتنام اپنے محل وقوع کے اعتبار سے اپنے جغرافیاوں میں ایک دوسرے کے لئے اہمیت کے حامل ہیں اور ہم ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔ وزیر اعظم بن علی یلدرم

794959
ہم ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں: بن علی یلدرم

ترکی کے وزیر اعظم بن علی یلدرم   کے  ویتنام پہنچے پر ویتنام کے وزیر اعظم 'نگوین شوآن  فوک 'نے سرکاری تقریب کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔

اپنے دو روزہ دورہ ویتنام کے دوران یلدرم نے سب سے پہلے ویتنام کے وزیر اعظم فوک کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی ۔

مذاکرات کے بعد دونوں وزرائے اعظم نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم یلدرم نے کہا کہ دونوں ملک آئندہ سال  اپنے باہمی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 39 سال کے عرصے میں وزارت اعظمیٰ اور صدارتی سطح پر دو طرفہ دورے نہ کیا جانا ایک بڑی کمی تھی اور موجودہ دورے سے ہم نے اس کمی کو پورا کر دیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت میں ترکی سے ویتنام کا دورہ کرنے والا پہلا وزیر اعظم ہونے کی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ مشرق بعید کا  ملک ویتنام  حالیہ سالوں میں نہایت اہم ترقیاتی اقدامات کر رہا ہے۔ ترکی بھی ویتنام کی طرح ایک ترقی پذیر ڈنامک ملک ہے ۔ لہٰذا دونوں ممالک کے درمیان مشابہت پائی جاتی ہے۔ دونوں ملکوں کی آبادی تقریباً ایک جتنی ہے اور ترقی کی شرح بھی بلند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سال 2020 تک اپنے دو طرفہ تجارتی حجم کو آسانی سے  4 بلین  ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں اور اس کی ہمارے پاس صلاحیت بھی موجود ہے۔

یلدرم نے  کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز  ثابت ہو گا۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات اور خاص طور پر مشرقی اور  جنوبی سمندروں کے استعمال سے متعلق موضوعات پر ہمارے درمیان اتفاق رائے پایا جاتا ہے ۔ہم نے جناب وزیر اعظم فوک اور ان کے وفد کے ساتھ نہایت مفید مذاکرات کئے۔ مذاکرات میں ہم نے رسل و رسائل سے تعلیم اور دفاع  سے تجارت تک تمام شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات  کا جائزہ لیا۔ اس دورے کے وسیلے سے ہم نے ان موضوعات  کی مزید توسیع کے لئے بعض سمجھوتوں پر بھی دستخط کئے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  دوہرے ٹیکسوں کی روک تھام اور سرمایہ کاری کی دو طرفہ حوصلہ افزائی کے موضوع پر ضروری اصلاحات کی گئی ہیں جن کے اطلاق کے لئے ہم کام کرنا جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور ویتنام اپنے محل وقوع کے اعتبار سے اپنے جغرافیاوں میں ایک دوسرے کے لئے اہمیت کے حامل ہیں اور ہم ہر شعبے میں ویتنام کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

و زیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ  ویتنام کے وزیر اعظم نگوین شوآن فوک  کی بھی ترکی آمد  ہمارے لئے باعثِ مسرت ہو گی۔

بعد  ازاں انہوں نے شہداء کے مزار پر پھول چڑھائے  اور ویتنام کی تحریک آزادی کے لیڈر اور ملک کے پہلے صدر 'ہو' کے مزار پر حاضری دی۔

مزار پر سلامی کے دستے نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کا خیر مقدم کیا  اور فوجی بینڈ کے قومی ترانہ بجانے کے بعد احتراماً خاموشی اختیار کی گئی۔



متعللقہ خبریں