فیصلہ ہم کریں گےمغرب نہیں، فیتو کی جڑیں کاٹنے تک ہنگامی حالات جاری رہیں گے: صدر ایردوان

ہنگامی حالات کی حدیں ہم کھینچیں گے مغرب نہیں، ہمارے سامنے ایک طرف ہمارے شہری اور ارضِ وطن ہے تو دوسری طرف اپنی روحوں کو ایک بہروپیے کے ہاتھ فروخت کرنے والی دہشت گرد تنظیم ،  انتخاب ان دونوں کے درمیان کیا جائے گا: صدر ایردوان

769454
فیصلہ ہم کریں گےمغرب نہیں، فیتو کی جڑیں کاٹنے تک ہنگامی حالات جاری رہیں گے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم کے جڑیں کاٹنے تک ہنگامی حالات کا اطلاق جاری رہے گا۔

فیتو دہشت گرد تنظیم کی طرف سے 15 جولائی کے حملے کے اقدام کا پہلا سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ 15 جولائی کے حملے کے اقدام نے  جمہوریت اور آزادیوں کے ساتھ ساتھ اقتصادیات کو بھی ہدف بنایا تاہم گزرتے وقت کے ساتھ اقتصادیات میں بہتر پیش رفتیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جہاں تک ہنگامی حالات کا تعلق ہے اس کی حدیں ہم کھینچیں گے مغرب نہیں۔ ہمارے سامنے ایک طرف 80 ملین شہری اور 7 لاکھ 80 ہزار کلومیٹر ارضِ وطن ہے  تو دوسری طرف اپنی روحوں کو ایک  بہروپیے کے ہاتھ فروخت کرنے والی دہشت گرد تنظیم ،  انتخاب ان دونوں کے درمیان کیا جائے گا۔ زمانہ مستقبل قریب میں ہنگامی حالات کا خاتمہ ممکن ہے۔

خطاب میں گذشتہ ہفتے جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں منعقدہ جی۔20 سربراہی اجلاس پر بھی بات کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ہیمبرگ ہر طرف سے احتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں تھا ، ہزاروں سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔ ہم نے کسی قسم کے خلل کے بغیر جی۔20 سربراہی اجلاس کیا۔ اجلاس کے دوران ہمارے دوستوں نے ایک تواتر سے انطالیہ میں منعقدہ اجلاس کو یاد کیا اور کہا کہ وہاں کی بات ہی کچھ اور تھی۔

جی۔ 20 کے حوالے سے یورپ میں مقیم ترک شہریوں نے بھی ہیمبرگ میں جلوس نکالنا چاہا لیکن اس کی اجازت نہیں دی گئی۔

صدر ایردوان نے مغرب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وہ آزادیوں کے دعوے کیا ہوئے؟ آپ آئیں ہم آپ کو جہاں آپ چاہیں  وہاں جلوس کی اجازت دیتے ہیں۔ ہالینڈ، بیلجئیم غرض ہر جگہ ایسے ہی ہے یہ آزادی اظہار سے ڈرتے ہیں لیکن ہم نہیں ڈرتے کیوں کہ ہمیں اپنی سوچ پر بھروسہ ہے۔



متعللقہ خبریں