امریکہ،ترکی کے تحفظات سے باخبرہے: میٹس

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے  ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ ملاقات میں  کہا کہ ہم شمالی سرحد پر ترکی کی سلامتی کی مدد کے لیے ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے

730728
امریکہ،ترکی کے تحفظات سے باخبرہے: میٹس

امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے  ترک وزیراعظم بن علی یلدرم کے ساتھ ملاقات میں  کہا کہ ہم شمالی سرحد پر ترکی کی سلامتی کی مدد کے لیے ان کے ساتھ قریبی رابطے میں رہیں گے۔

پینٹاگان کی جانب سے جاری  بیان میں وائی پی جی کو ہتھیاروں کی فراہمی اور اس کے استعمال کی گہری نگرانی پر زور دیا گیا ہے ۔

پینٹاگان نے کہا ہے کہ وہ ترکی کے تحفظات سے آگاہ ہے اور  وہ  شام اور عراق کے اندر داعش کے خلاف امریکی قیادت کی جنگ میں ایک اہم اتحادی ہے اور داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کے لیے اتحادی فوج  کے طیارے ترکی سے پرواز کرتے ہیں۔

 امریکی وزیر دفاع جم میٹس نے  یہ بھی کہا کہ انہیں توقع ہے کہ امریکہ اس تناؤ کو ختم کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔

 



متعللقہ خبریں