استنبول میں چار روزہ بین الاقوامی دفاعی صنعتی نمائنش

ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور پاکستان کے دفاعیپیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے ملکرنمائش کاافتتاح کیا

729242
استنبول میں چار روزہ بین الاقوامی  دفاعی صنعتی نمائنش

دفاعی سامان کی چارروزہ13ویں بین الاقوامی  صنعتی نمائش ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگئی ہے۔
ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم اور پاکستان کے دفاعیپیداوار کے وزیر راناتنویر حسین نے ملکرنمائش کاافتتاح کیا۔
نمائشانڈسٹریزٹیکسلا سمیت اکسٹھ ملکوں  کی معروف کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔
نمائش میں قائم پاکستانی پویلین بڑی تعداد میں لوگوں  کی توجہ کامرکز بناہواہے۔
ترک وزیراعظم نے پاکستانی سٹالز کادورہ کیا۔ انہیں پاکستان  کی دفاعی صنعت کی طرف سے تیارکردہ مصنوعات کے معیار اور خصوصیات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بین الاقوامی  دفاعی صنعتی نمائش کے موقع پردفاعی پیداوارکے وزیر راناتنویر حسین نے آذربائیجان کےدفاعی صنعت کے وزیر،ملائیشیا کے نائب وزیردفاع اور دوسری اعلیٰ شخصیات سے ملاقات کی ۔
انہوں نے ترکی کے ایروسپیس انڈسٹریز کے وفد سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں