میناروں سے اذان مُحمدی کی صدا کوئی نہیں روک سکتا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایرودان  نے  کہا ہے کہ اُمت مُسلمہ  کا قبلہ اول، شہر پیغمبران اور قابل  تکریم و احترام مقام  القدس  ہے اور کسی کو یہ اجازت نہیں کہ وہ اذان محمدی کی صدا جبراً بند کروائے

728257
میناروں سے اذان مُحمدی کی صدا کوئی نہیں روک سکتا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایرودان  نے  کہا ہے کہ اُمت مُسلمہ  کا قبلہ اول، شہر پیغمبران اور قابل  تکریم و احترام مقام  القدس  ہے۔

 صدر نے یہ بات استنبول کے خلیج کنونشن  سینٹر  میں منعقدہ  عالمی فورم برائے  اوقاف القدس  کی افتتاحی تقریب سے کی ۔

 انہوں نے کہا کہ  امت مسلمہ کا اعتقاد ہماری تاریخی میراث کی غمازی  کرتا ہے    لہذا ہم  القدس کے تنازعے   کا   فلسطینی برادر عوام  سمیت حقوق کی روشنی میں دفاع کرتےہیں ۔اس کی اہمیت    قابل توجہ ہے   اور ہماری کوشش ہے کہ  القدس  امن و آشتی  کا پھر سے گہوارہ بن جائے۔

 مسئلہ فلسطین کے حوالے سے   صدر کا کہنا تھا کہ اس تنازعے کا پر امن حل  ایک  منصفانہ  طرز عمل کے بغیر ادھورا رہےگا۔

صدر نے امت مسلمہ پر زور دیتےہوئے کہا کہ  مسجد الاقصی کی  متواتر زیارت کرنا  اس مسئلے کی اہمیت اجاگر کرنے میں مدد کرے گا اور صیہونی طاقت کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ ہمار ےمیناروں سے اذان محُمدی کی آواز دبائے ،ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے غیر  دیگر مذاہب   پر اعتقاد رکھنے والوں سےمخاطب ہوتےہوئے کہا کہ  اگر  اعتقاد پر  اتنی ہی خود اعتمادی ہے تو  آزادی مذہب  کے نام پر مسلمانوں سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ۔

 انہوں نے ایک بار پھر  عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مسئلہ فلسطین  کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے، سن 1967 کی سرحدی حدود  کے تحت  ایک آزاد  اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام میں مدد کرے اور اس ساری صورت حال میں  حماس  کا وجود اہمیت   کا حامل ہے۔

 

      

 

 



متعللقہ خبریں