اگر آپ نئے ابواب نہیں کھولتے تو ہماری طرف سے خدا حافظ، صدر ایردوان کا یورپی یونین کو کرارا جواب

پہلے آپ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور ان ابواب کو کھولیں جن کے کھولنے کا آپ نے وعدہ کیا ہے۔ اگر تو آپ ان ابواب کو کھولتے ہیں تو بہت اعلیٰ نہیں کھولتے تو ہماری طرف سے خدا حافظ: صدر رجب طیب ایردوان

724433
اگر آپ نئے ابواب نہیں کھولتے تو ہماری طرف سے خدا حافظ، صدر ایردوان کا یورپی یونین کو کرارا جواب

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے یورپی یونین کو کرارا جواب۔۔۔

صدر ایردوان نے کہا ہے کہ" یورپی یونین کی رکنیت کے لئے آج تک جن ابواب کو آپ نے ہمارے نہیں کھولا انہیں کھولنے کے علاوہ آپ کے پاس کوئی چارہ کار نہیں ہے۔ اگر آپ انہیں کھولتے ہیں تو بہت اچھا  نہیں تو آپ اپنے راستے پر ہم اپنے راستے پر"۔

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ہفتہ وار عمومی گروپ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کی رکنیت کے لئے ترکی سے آج تک جو کچھ ہو سکا ہے اس نے کیا ہے اب باری آپ کی ہے  اور آپ کے لئے ضروری ہے کہ ہمیں اپنے ارادے سے آگاہ کریں۔

صدر ایردوان نے کہا کہ یونین کے حکام نے نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران ملاقات  کے لئے 5 شقیں دی ہیں جو "ہنگامی حالات کے خاتمے "جیسے موضوعات پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم کہتے ہیں کہ چھوڑیں ان باتوں کو آپ اپنا ارادہ بتائیں۔ آپ پہلے فرانس کے ہنگامی حالات کو ختم کروائیں۔ یعنی فرانس  تو ہنگامی حالات لاگو کر سکتا ہے لیکن ہم نہیں، ہمیں چاہیں تو ہمیں  اس کے لئے ان حضرات سے اجازت لینے کی ضرورت ہے۔ کیا ایسا ممکن ہے؟"

صدر ایردوان نے کہا کہ پہلے آپ اپنے وعدوں کو پورا کریں اور ان  ابواب کو کھولیں جن کے کھولنے کا آپ نے وعدہ کیا ہے۔ اگر تو آپ ان ابواب کو کھولتے ہیں تو بہت اچھا نہیں کھولتے تو ہماری طرف سے خدا حافظ"۔



متعللقہ خبریں