وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ازبکستان کے سرکاری دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 25 سے 26 اپریل کی تاریخوں میں ازبکستان کے سرکاری دورے پر تشریف لے جائیں گے

718976
وزیر خارجہ میولود چاوش اولو ازبکستان کے سرکاری دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو 25 سے 26 اپریل کی تاریخوں میں ازبکستان کے سرکاری دورے پر تشریف لے جائیں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دورے کے دوران متوقع مذاکرات اور ملاقاتوں میں ترکی اور ازبکستان  کے باہمی تعلقات  اور  تعاون  کو دو طرفہ مفادات کی بنیاد پر مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بیان کے مطابق مذاکرات میں چاوش اولو دونوں ملکوں کی دلچسپی  کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل کے موضوع پر اپنے مخاطبین کے ساتھ تبادلہ خیالات کریں گے۔

دورے میں ازبکستان کے صدر شوکت میرزاایف  کے بھی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ ملاقات کرنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

توقع  ہے کہ یہ دورہ ترک۔ ازبک عوام کے درمیان کثیر الجہتی قریبی روابط سے تقویت پانے والے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔



متعللقہ خبریں