ریفرنڈم کا انعقاد مغربی جمہوری روایات کے عین مطابق تھا، تنقید بے معنی ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان  نے بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے اُن کے ملک کے ریفرنڈم پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے جسے اتوار کے روز منظور کیا گیا تھا

714968
ریفرنڈم کا انعقاد مغربی جمہوری روایات کے عین مطابق تھا، تنقید بے معنی ہے:ترک صدر

 صدر رجب طیب ایردوان  نے بین الاقوامی مبصرین کی جانب سے اُن کے ملک کے ریفرنڈم پر کی جانے والی تنقید کو مسترد کر دیا ہے جسے اتوار کے روز منظور کیا گیا تھا ۔

 اُنھوں نے کہا ہے کہ کسی مغربی ملک کے معیار کے اعتبار سے ووٹنگ  انتہائی جمہوری نوعیت کا انتخاب تھا۔

صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ  روز انقرہ میں اپنے صدارتی محل  کے باہر اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا کہ انتخابات کے بین الاقوامی مبصرین کو اپنے مقام کا پتہ  ہونا چاہیئے۔

اُنھوں نے کہا کہ ترکی، یورپی تنظیم برائے سلامتی اور تعاون سے تعلق رکھنے والے مبصرین کے نتائج کو نطرانداز کر دے گا۔

 ان کا کہنا تھا  کہ  ہم تنظیم  کی  جانب سے سیاسی بنیادوں پر تیار کردہ رپورٹوں کو نہ تو دیکھتے ہیں  اور نہ ہی ان کی پرواہ کرتے ہیں ہم صرف  اپنی راہ پر گامزن رہیں گے۔



متعللقہ خبریں