بڑی ملتوں کا امتحان بھی بڑا ہوتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

دہشت گردی کے موضوع پر ترکی اصل جدوجہد پس پردہ قوتوں کے خلاف کر رہا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

712152
بڑی ملتوں کا امتحان بھی بڑا ہوتا ہے: صدر رجب طیب ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے موضوع پر ترکی اصل جدوجہد پس پردہ قوتوں کے خلاف کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے استنبول سینان ایردم اسپورٹس کمپلیکس میں ملّی ارادہ پلیٹ فورمکی طرف سے منعقدہ "15 جولائیکے شہداء کے عزیزوں ا ور غازیوں کے پلیٹ فورم"سے خطاب کیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ بڑی ملتوں کا امتحان بھی بڑا ہوتا ہے اور اہم فیصلے کرنے کے لئے بھاری قیمتیں چکانا ضروری ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض قوتیں ترکی کے دنیا میں ابھر کر سامنے آنےکو قبول نہیں کر سکیں۔

15 جولائی کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے حملے کے اقدام کے خلاف ترک ملت کی بے مثال دلیری کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ یہ ملت ،اس دہشت گرد تنظیم کے پیچھے موجودافراد کو 16 اپریل کے ریفرینڈم میں سبق سکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بعض یورپی ممالک نے دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ اتحاد کر کے ریفرینڈم کے موضوع پر کھلے بندوں جانبداری کی ہے اور عوام کے ریفرینڈم میں منفی ووٹ استعمال کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مصمم شکل میں جدوجہدکر رہے ہیں اور ہم اصل جدوجہد پس پردہ قوتوں کے خلاف کر رہے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نےکہا کہ جرمنی میں ان قوتوں کے خلاف جدوجہد کی جا رہی ہے اور بیلجئیم، ہالینڈ، سوٹزرلینڈ، سویڈن میں ان کے خلاف جدوجہد کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں