اقتصادی تعاون تنظیم کے عہدیداران تیرہویں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے میں مصروف

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سامان کی فوری ترسیل اور عوام کی نقل وحرکت کیلئے عالمی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کا خواہش مند ہے

680660
اقتصادی تعاون تنظیم کے عہدیداران  تیرہویں اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے  میں مصروف

اقتصادی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سینئرعہدیداران بدھ کے روز اسلام آباد میں ہونیوالے تنظیم کے تیرہویں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کیلئے آج دوسرے روز بھی غوروخوض جاری رکھیں گے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمدچوہدری نے کہاکہ پاکستان تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سامان کی فوری ترسیل اور عوام کی نقل وحرکت کیلئے عالمی معیار کے مطابق بنیادی ڈھانچے کا خواہش مند ہے۔
دریں اثنا اقتصادی تعاون تنظیم کی کونسل آف منسٹرز کا اجلاس کل اسلام آباد میں ہورہا ہے جبکہ سربراہ اجلاس یکم مارچ کو ہوگا۔ ای سی او کے سینئر حکام کا اجلاس جاری ہے ۔ جس میں سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کے لئے سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔ ان سفارشات کو کونسل آف منسٹرز کے اجلاس میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد یہ سفارشات سربراہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گی ۔ 
دوسرے روز جاری رہنے والے سینئر حکام کے اجلاس میں ای سی او ر۔رکن ملکوں کے درمیان روابط اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کی جارہی ہیں۔ ای سی او، رکن ملکوں کے درمیان اشیاء اور لوگوں کی آمدورفت کو تیز کرنے کے لئے بھی اقدامات پر غور کیاجارہا ہے ۔ ای سی او، رکن ملکوں کےد رمیان تجارت اور توانائی کےشعبوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا بھی جائزہ لیاجارہاہے ۔ 



متعللقہ خبریں