صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے صدر بردی محمدوف کو مبارکباد

مجھے یقین ہے کہ  آنے والے دنوں میں بھی دو برادر ملکوں کی حیثیت سے ترکی اور ترکمانستان  کے درمیان تعلقات تقویت پاتے رہیں گے: صدر رجب طیب ایردوان

673079
صدر رجب طیب ایردوان کی طرف سے صدر بردی محمدوف کو مبارکباد

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے ترکمانستان میں دوسری دفعہ عہدہ صدارت کے لئے منتخب ہونے پر صدر گربانگولی بردی محمدوف کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق ترکمانستان میں 12 فروری 2017 کو منعقدہ انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہونے پر صدر رجب طیب ایردوان نے بردی محمدوف کو مبارکباد کا ٹیلی گراف روانہ کیا ہے۔

پیغام میں صدر ایردوان نے انتخابی نتائج کے ترکمانستان کے لئے خیر و برکت کا وسیلہ بننے کی تمنا کا اظہار کیا  اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ  آنے والے دنوں میں بھی دو برادر ملکوں کی حیثیت سے ترکی اور ترکمانستان  کے درمیان تعلقات تقویت پاتے رہیں گے اور آپ کی با صلاحیت قیادت میں ترکمانستان  ترقی اور خوشحالی کے راستے پر بھر پور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھتا رہے  گا۔



متعللقہ خبریں