الباب آپریشن کے بعد اگلا ہدف راقہ ہے۔ میولود چاوش اولو

ہم علاقائی ممالک اور کولیشن میں شامل ممالک  کی حیثیت سے اسپیشل فورسز کو حرکت میں لا سکتے ہیں اور ہمارا ایسا کرنا ضروری بھی ہے۔ چاوش اولو

668136
الباب آپریشن کے بعد اگلا ہدف راقہ ہے۔ میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ شام میں الباب آپریشن کے بعد اگلا ہدف راقہ ہے۔

راقہ میں متوقع آپریشن سے متعلق ترک۔سعودی کوآرڈینیشن کونسل  کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا  ہے کہ "ہم علاقائی ممالک اور کولیشن میں شامل ممالک  کی حیثیت سے اسپیشل فورسز کو حرکت میں لا سکتے ہیں اور ہمارا ایسا کرنا ضروری بھی ہے۔

ایک صحافی کے صدر رجب طیب ایردوان کی امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں سوال کے جواب میں چاوش اولو نے کہا کہ صدر ایردوان اور صدر ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات نہایت مفید رہی۔

مذاکرات میں دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ان میں تیزی پیدا کرنے کے موضوع پر عزم کا اظہار کیا۔

چاوش اولو نے کہا کہ دونوں رہنماوں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی موضوعات اور خاص طور پر دہشت گردی  کے خلاف جدوجہد پر بات چیت کی ۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان نے آج تک داعش کے خلاف  ترکی کی موئثر جدوجہد  اور اس وقت تک کی گئی کاروائیوں اور حاصل کردہ کامیابیوں کے بارے میں  صدر ٹرمپ کو آگاہ کیا۔



متعللقہ خبریں