57 ممالک میں انتخابی مراکز قائم کرنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز

ووٹر ترکی یا پھر سرحدی چوکیوں پر آنے کی بجائے انہی ممالک میں کہ جہاں وہ مقیم ہیں، لگائے گئے بیلٹ بکسوں میں اپنے ووٹ ڈال سکیں گے

667708
57 ممالک میں انتخابی مراکز قائم کرنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز

آئینی ترمیم  کے ریفرنڈم میں ترکی کے علاوہ 57 ممالک میں مقیم  ترک ووٹر  اپنے حق رائے دہی  کا  استعمال کریں گے۔

ہائی الیکشن کمیشن نے 57 ممالک میں انتخابی مراکز قائم کرنے کے لئے کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

ووٹر ترکی یا پھر سرحدی چوکیوں پر آنے کی بجائے انہی ممالک میں کہ جہاں وہ مقیم ہیں، لگائے گئے بیلٹ بکسوں میں اپنے ووٹ ڈال سکیں گے۔

جرمنی میں بھی کہ جہاں3 ملین 5 لاکھ ترک مقیم ہیں،  ریفرینڈم کا جوش  و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

ترکی میں 16 اپریل کو ریفرینڈم   کا انعقاد ہونے کی صورت میں جرمنی میں 27 مارچ کو ووٹ ڈالنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔

اس دائرہ کار میں کولن شہر میں  غیر ملکی انتخابی مرکز قائم کیا گیا ہے۔

اس مرکز سے مغربی یورپی ممالک ، امریکہ اور آسٹریلیا سے متعلق امور کو منظّم شکل میں چلایا جائے گا۔

استنبول میں قائم کئے گئے دوسرے مرکز سے مشرق وسطیٰ، ایشیاء اور افریقی ممالک سے متعلق امور کو حل کیا جائے گا۔

بیرون ملک مقیم ووٹر دو ہفتوں تک اپنی مرضی کے قونصل خانے میں یا انتخابی مرکز میں ووٹ ڈال  سکیں گے۔



متعللقہ خبریں