صدر ٹرمپ فیتو کے سرغنہ گولین کو  ترکی کے حوالے کر دیں : نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلی کا پیکیج نظام کی تبدیلی کے بجائےسسٹم کی تبدیلی کا معاملہ ہے ۔

657426
صدر ٹرمپ فیتو کے سرغنہ گولین کو  ترکی کے حوالے کر دیں : نعمان قرتلمش

 

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے کہا ہے کہ آئینی تبدیلی کا پیکیج نظام کی تبدیلی کے بجائےسسٹم کی تبدیلی کا معاملہ ہے ۔

انھوں نے کابینہ کے اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ  جمہوریہ ترکی کی خود مختاری کے استعمال کے موضوع پر کسی قسم کی بحث نہیں ہوئی ہے ۔آئینی ترمیم کا خاکہ بل ترکی میں مزید موثر انتظامی میکانزم کے تحفظ کے لیےصدارتی سسٹم کو لانے کی  تجویز ہے اور ترکی کی قومی اسمبلی نے اسے قانونی حیثیت دے دی ہے ۔ 

نائب وزیر اعظم نعمان قرتلمش نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے دہشت گرد تنظیم فیتو کے سرغنہ فتح اللہ گولین کو ترکی کے حوالے کرنے  کی اپیل کی اور کہا کہ ترکی کو  15 جولائی کو ناکام بغاوت کرتے ہوئے عوام  کیخلاف جرم کا ارتکاب کرنے والے گولین کو  ترکی کے حوالے کرنے، اس تنظیم کیساتھ خبر رسانی کو منقطع کرنے اور اس کے  نیٹ ورک کو ناکارہ بنانے  کا مطالبہ کرنے کا حق حاصل ہے ۔

نعمان قرتلمش نے اوباما  انتطامیہ کیطرف سے دہشت گرد تنظیم پی کے کے کی شام میں شاخ پی وائے ڈی  کی حمایت کو ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔  ترکی امریکی انتظامیہ سے ترکی کیخلاف سر گرم عمل ایک تنظیم کی حمایت  نہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے  اور ہمیں امید ہے کہ صدر ٹرمپ اس  کا مثبت جواب دیں گے ۔



متعللقہ خبریں