شام میں ترکی،روس اور ایران کی پالیسیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں : ریکس ٹلرسن

امریکہ کو مشرق وسطیٰ میں اپنے اثرورسوخ کو  دوبارہ بڑھانے کے لیے حلیف ممالک کیساتھ مل جل کر کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

649454
شام میں ترکی،روس اور ایران کی پالیسیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں : ریکس ٹلرسن

 

 

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیدوار  وزیر خارجہ  ریکس ٹلر سن نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہمیں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ دوبارہ مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے سینٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی میں خارجہ پالیسی سے متعلق سینیٹرز کے سوالات کے جواب دئیے۔انھوں نے شام کی خانہ جنگی کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی قیادت کے خاتمے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  امریکہ کو علاقے میں اپنے اثرورسوخ کو  دوبارہ بڑھانے کے لیے حلیف ممالک اور دوستوں کیساتھ مل جل کر کوششیں صرف کرنے کی ضرورت ہے ۔

شام میں ترکی،روس اور ایران کی پالیسیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں  ۔امریکہ کو   ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کیساتھ دوبارہ مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔  ترکی ہمارا نیٹو کا اہم اتحادی ملک ہے ۔علاقے میں امریکہ کی دلچسپی سی کمی سے خدشات کیوجہ سے ترکی نے اپنا رخ روس کی جانب موڑ لیا ہے ۔روس ترکی کا مستقل حلیف نہیں ہے  ترکی کا اصل حلیف ملک امریکہ ہی ہے ۔

ریکس ٹلر سن نے کہا ہمیں  شام میں داعش کیخلاف جدوجہد  کو جاری رکھنا چاہئیے ۔صدر اسد کو اب اقتدار چھوڑ دینے کی ضرورت ہے  تا کہ اسد کے بعد شام کے مستقبل  کا فیصلہ کیا جا سکے ۔



متعللقہ خبریں